بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

این اے 120سے کون الیکشن لڑے گا؟شہبازشریف خدشے کا شکار،مریم نوازسامنے آگئیں

datetime 6  اگست‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی )باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120سے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا ،پارٹی قیادت کی جانب سے شہباز شریف کو دیگر دو حلقوں سے الیکشن لڑانے کی نئی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حلقہ این اے 120سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔پارٹی میں نئی تجویز سامنے آئی ہے جس کے مطابق لاہور ،اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں سے دو نشستوں کو خالی کرا کر شہباز شریف کو دو الیکشن لڑایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق نااہلی کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے حوالے سے قانونی مشکلات کا سامنا ہے ، سینٹرل ورکنک کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں شہباز کو پارٹی کا صدر بنانے کی تجویز پیش کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق این اے 128سے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو الیکشن لڑانے کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے تاہم اس بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد سے کیا جائے گا کیونکہ پانامہ کیس کے حوالے سے مریم نواز کے خلاف ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد ان کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے قانونی ماہرین سے رائے لی جائے گی کہ آیا وہ الیکشن لڑ سکتی ہیں یا نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…