بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

عائشہ گلالئی کے بعد عائشہ احد کے حمزہ شہباز پر الزامات کا معاملہ بھی بڑھ گیا، عمران خان نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 5  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کے بعد عائشہ احد کے حمزہ شہباز پر الزامات کا معاملہ بھی بڑھ گیا، عمران خان نے بڑا مطالبہ کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ احد کی جانب سے حمزہ شہباز شریف پر لگائے جانے والے الزامات پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیا حمزہ شہباز کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی یا پھر نئے وزیراعظم شریفوں کے درباری ہیں۔ عمران خان کے مطابق نئے وزیراعظم کا پہلا امتحان ہے یہ ہے کہ وہ عائشہ احد کے الزامات کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بناتے ہیں یا پھر وہ ہمیشہ

کی طرح شریفوں کے درباری ہی رہیں گے اور عائشہ احد کی جانب سے حمزہ شہباز پر لگائے جانے والے الزامات اور پنجاب پولیس کے تشدد کو نظر انداز کر دیں گے، یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ عائشہ احد نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس شریف خاندان کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات موجود ہیں اور وہ الیکشن کمیشن میں جا کر حمزہ شہباز کے خلاف ثبوت فراہم کریں گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عائشہ احد کو انصاف دلانے کے لیے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…