اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے عمران خان کو معافی مانگنے کی پیشکش کر دی، عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے معافی مانگی تو ان کی معذرت قبول کرلوں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ
معاملہ کمیٹی تک چلاگیاہے،ایسانہ ہوکہ عمران خان کوشرمندگی اٹھانی پڑے ، اب بھی وقت ہے کہ عمران خان قوم سے اپنے کیے پر معافی مانگ لیں، پارلیمانی کمیٹی نے طلب کیا تو اس کے سامنے تمام شواہد رکھوں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگیں، عمران خان نے معافی مانگی تو ان کی معذرت قبول کروں گی۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان اور نعیم الحق پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں جس پر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دینے کی قرارداد منظور کی گئی ہے۔