اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

قومی خزانے سے 9ارب ڈالرغائب،اسحاق ڈار نے اس بڑی رقم کا کیا، کیا؟حیرت انگیزانکشافات‎

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت خزانہ میں اربوں ڈالر غبن کیے جانے کا انکشاف ،سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دور میں لئے گئے 9ارب ڈالر کے بیرونی قرضے کا ریکارڈ غائب ہو گیا جبکہ اقتصادی امور ڈویژن کے ایک سینئر آفیسر کا کہنا تھا کہ 9ارب ڈالر کی رقوم کے بارے میں اسحاق ڈار ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ کہاں اورکس مد میں خرچ کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی امور ڈویژن کے ریکارڈ کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم جولائی2013ء سے لے کر 30جون2017ء کے عرصے میں 35ارب ڈالر کے

غیر ملکی قرضے حاصل کیے جن میں سے 17ارب ڈالر سابقہ غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لئے استعمال کیے گئے جبکہ بقیہ 18ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کیے گئے اس کے برعکس اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق28جون 2013ء کو مرکزی بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر چھ ارب ایک سو ڈالر تھے جو کہ 21جولائی2017ء تک بڑھ کر 15 ارب ڈالر ہو گئے ہیں اس طرح گزشتہ تقریبا چار سال کے عرصے میں اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں آ ٹھ ارب 99 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جبکہ وفاقی حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کیلئے 18ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ حاصل کیا اس طرح مختلف عالمی مالیاتی اداروں سے لیا گیا 9ارب ایک کروڑ ڈالر کا قرضہ ریکارڈ سے غائب ہے جو نہ تو سابقہ قرضوں کی واپسی کیلئے استعمال کیا گیا جبکہ نہ ہی مذکورہ رقم زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہوئی۔ اقتصادی امور ڈویژن کے ایک سینئر آفیسر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار ہی بتا سکتے ہیں کہ مذکورہ رقم کہاں اورکس مد میں خرچ کی گئی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بنک کے پاس بھی نو ارب ایک کروڑ ڈالر کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ 15 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مارچ2014ء میں سعودی عرب سے بطور تحفہ ملنے والے1.5ارب ڈالر بھی شامل ہیں اس طرح گزشتہ دور حکومت میں عالمی مالیاتی اداروں سے لیا گیا 10ارب 50کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ وزارت خزانہ کے ریکارڈ سے غائب ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…