لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو پنجاب کا محاذ نہ چھوڑنے کا مشورہ دیدیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ خان نے قیادت کو
مشورہ دیا ہے کہ موجودہ حالات میں پنجاب میں اس طرح کی تبدیلی سود مند نہیں ہو سکتی ۔شہباز شریف نے وزیر اعظم بننا ہی ہو تو 2018 کے انتخابات میں منصب سنبھال لیا جائے۔