جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

شہبازشریف نے عمران خان کو کھری کھری سنادیں

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہی ہماری منزل ہے، وطن عزیز کو صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا ملک بنانے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں، نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ دھرنے، سازشیں اور منفی سیاست ہی ان کی پہچان ہیں۔ نیازی صاحب کو ملک کی ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں۔

چور دروازے سے اقتدار کا حصول ہی صرف ان کا مطمع نظر ہے۔ سازشیں اور منفی سیاست کرنے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔محمد نوازشریف کا دور خدمت، شفافیت، امانت اور دیانت سے عبارت ہے اوران کے دور میں لگنے والے منصوبے تعمیر و ترقی کے اعلیٰ نمونے ہیں۔ پاکستان بھر میں مکمل ہونے والے میگاپراجیکٹس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ مخالفین کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔نوازشریف ہردلعزیز لیڈر ہیں اور وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ترقی کے سفر کو پہلے سے بڑھ کر آگے بڑھائیں گے۔ ترقی و خوشحالی کے مخالف سیاسی عناصر کو2018 کے عام انتخابات میں بھی ناکامی ہوگی۔ منافقت کا لبادہ اوڑھنے والے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف 20 کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں اوران کا ہر دور ترقی و خوشحالی کا دور رہا ہے۔ محمدنوازشریف کے ترقی کے سفر کے اہداف کو مزید تیزی سے مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے اربوں کھربوں روپے کے منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے صوبے میں زیرو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیا پاکستان بنانے نکلے ہیں۔عوام باشعور ہیں اور تماشہ لگانے والوں کو بخوبی پہچانتے ہیں۔2018 کے انتخابات میں منفی سیاست کرنے والوں کو خاک چاٹنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ

عوام کی خدمت اوڑھنا بچھونا ہے، آخری سانس تک عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر پوری طاقت سے ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے ۔ محمد نوازشریف نے شبانہ روز محنت ،عزم اور خدمت کو شعار بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء محمد نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئی ہے اور روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے صرف اور صرف خدمت کی سیاست کی اور ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو مقدم رکھاہے۔مسلم لیگ (ن) نے ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے۔ سیاست میں شرافت اور شائستگی مسلم لیگ (ن) کا طرۂ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے سیاست میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے اور اس کیلئے مٹی سے مٹی ہونا پڑتا ہے۔ نوازشریف کے ترقیاتی ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…