پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پرویز خٹک کی چھٹی، ن لیگ نے بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیا، دھماکہ خیز خبر نے کھلبلی مچا دی

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز خٹک کی چھٹی، ن لیگ نے بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی سپریم کورٹ کی نااہلی کے بعد اب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ہٹانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جب کہ تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے دفاعی اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو اپنے وزراء شہرام ترکئی اور عاطف کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں پارٹی کی اندرونی دھڑے بندیاں ختم کرکے تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کا سوچ رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) پہلے مرحلے میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک لائے گی، اس کے لیے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کو خیبرپختونخوا میں دیگر پارٹیوں سے رابطے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، سردار اورنگزیب نلوٹھہ پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے جمعیت علمائے اسلام، قومی وطن پارٹی اور پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے کیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے حامی ہیں، انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ مرکزی قیادت سے تحریک عدم اعتماد لانے سے قبل مشاورت کی جائے گی۔ تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کر دیا ہے، اس کے باوجود تحریک انصاف اور جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اسمبلی میں اکثریت میں ہیں، دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں اس وقت ایسا فارورڈ بلاک ہے جو پرویز خٹک اور مرکزی قیادت سے ناراض ہے۔ سردار اورنگزیب نلوٹھ کو تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک رہنے کا کہا گیا ہے،

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پرویز خٹک نے اپوزیشن کے کئی اراکین کو اپنا ہم نوا بنا لیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی کل تعداد 124 ہے، اس وقت ایوان میں اراکین کی تعداد اس وقت 123 ہے، تحریک انصاف کے اراکین 61 ہیں اور 7 جماعت اسلامی اور ایک آزاد رکن کی حمایت حاصل ہے۔ قومی وطن کے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد اپوزیشن اراکین کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…