بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کس اہم سیاسی رہنما کیلئے کھانا بنایاکرتے تھے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے نامزد امیدوار شاہد خاقان اور پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمر 6سال تک ایک کمرے میں اکٹھے رہے ہیں ،شاہد خاقان عباسی نوید قمر کیلئے کھانا بنایا کرتے تھے اور دونوں مل کر کھاتے تھے ، شاہد خاقان عباسی بھی پیٹرولیم کے وزیر رہے ہیں اور نوید قمر بھی وزیر رہے ہیں ، دونوں میں کافی چیزیں مشترک ہیں ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں

سپیکر چیمبر میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت خورشید شاہ نے یہ انکشاف کیا کہ نوید قمر اور شاہد خاقان عباسی آپس میں 6سال تک روم میٹ رہے ہیں اور نوید قمر کیلئے شاہد خاقان عباسی کھانا بنایا کرتے تھے ۔ نوید قمر کے بقول شاہد خاقان عباسی اچھا کھانا بناتے تھے ،دونوں میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیٹرولیم کے وزیررہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے نامزد وزیراعظم نوید قمر بھی وزیرپیٹرولیم رہ چکے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…