جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عائشہ گلالئی کو جو گلہ شکوہ ہے اس کی تفصیلات معلوم نہیں ‘ پتہ چلے گا تو کچھ فیصلہ کرینگے,فواد چوہدری

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو جو گلہ شکوہ ہے اس کی تفصیلات نہیں معلوم‘ پتہ چلے گا تو کچھ فیصلہ کرینگے‘ ان کو چاہئے پہلے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیں۔منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جیسا ماحول پی ٹی آئی میں ہے ویسا کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں ہے۔ عائشہ گلالئی کو جو گلہ شکوہ ہے اس کی تفصیلات نہیں معلوم۔

پی ٹی آئی کے جلسوں میں ہزاروں خواتین ہوتی ہیں ۔ راتوں رات ان کو کیا گلہ ہوگیا یہ تو ان سے پوچھنا پڑے گا۔ ناز بلوچ اور عائشہ گلالئی خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسبلی میں آئی تھیں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر عائشہ پی ٹی آئی چھوڑنا چاہتی ہیں ان کو چاہئے پہلے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیں۔ یہ کہنا کہ پارٹی میں احترام نہیں کیا جاتا ب ہت جنرل بیان ہے پتہ تو چلے کہ کیا ہوا ہے کیا نہیں ہوا اس کے بعد ہی کچھ فیصلہ کرینگے۔ (ن غ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…