جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کے ساتھ صدر پاکستان کی بھی تبدیلی، کس کو نیا صدر بنایا جا رہا ہے؟ دھماکہ خیز خبر آ گئی

datetime 31  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے ساتھ صدر پاکستان کی بھی تبدیلی، کس کو نیا صدر بنایا جا رہا ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد عوام میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے نواز شریف نے جلسے جلوسوں کا نیا شیڈول تیار کرنے کا حکم بھی دیا ہے،

اس کے علاوہ نئے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ نیا صدر لانے پر بھی غور ہو رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صدر ممنون حسین خرابی صحت کا کہہ کر خود ہی مستعفی ہو جائیں گے،صدر ممنون حسین کی جگہ چوہدری نثار علی خان کو نیا صدر بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن لڑوا کر وزارتِ اعلیٰ کے لیے منتخب کروایا جائے گا۔ اسی طرح پنجاب میں عبوری وزیر اعلیٰ کے لیے رانا ثناء اللہ، راجہ اشفاق سرور اور مجتبیٰ شجاع الرحمن کے ناموں پر غور کیا جا رہاہے۔ نئے عبوری وزیراعظم کی کابینہ میں وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کا قلمدان نئے چہرے سنبھالیں گے جبکہ باقی وزارتوں پر وہی پرانے لوگ ہی کام جاری رکھیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی نااہلی کے بعد اپنے مخالفین، عدلیہ اور بعض اداروں کو کھلم کھلا نشانے پر رکھے گی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہیکہ گزشتہ روز ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اور مشاورتی اجلاس میں یہ تمام اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…