جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان اپنی خیر منائیں 62 اور 63 اب ان کی طرف آ رہا ہے، ترجمان بلاول ہاؤس

datetime 31  جولائی  2017 |

کراچی(آن لائن) عمران خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بلاول ہا ؤس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پاکستان کے نیلسن منڈیلا ہیں اور انہیں کٹھ پتلی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ترجمان بلاول ہاؤس بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان شتر مرغ کی طرح آنکھیں بند کر رہے ہیں، جس احتساب کا سامنا آصف علی زرداری نے کیا موجودہ سیاسی دور میں اس کی مثال نہیں ملتی،

آصف زرداری ساڑھے 11 سال جیل کاٹ کر انہی عدالتوں سے بری ہو چکے ہیں، آصف زرداری کی زبان کاٹی گئی اور ان پر سخت تشدد کیا گیا لیکن کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، آصف زرداری پاکستان کے نیلسن منڈیلا ہیں اور انہیں کٹھ پتلی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے کہ نواز شریف کے بعد عمران کی باری ہے، اگلی باری آصف زرداری کی ضرور ہے لیکن حکومت کرنے کی، عمران خان اپنی خیر منائے کیوں کہ 62 اور 63 اب ان کی طرف آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بدحواسی میں بیان دینا بند کریں، عمران خان یہ تاثر دینا چھوڑ دیں کہ ملک کے سب ادارے ان کی مٹھی میں بند ہیں، عمران خان کچھ عرصے میں میاں اظہر بننے جا رہے ہیں اور اڈیالہ جیل ان کا انتظار کر رہا ہے۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان جمہور اور جمہوریت دونوں کی سمجھ نہیں رکھتے اور ان کی حیثیت ایک ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کی باری چھوڑیں کیونکہ ان کی باری جلد آنے والی ہے، عمران خان اخلاقی اور سیاسی طور پر جلد نااہل ہوں گے۔واضح رہے کہ عمران خان نے یوم تشکر جلسے میں جہاں شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ نواز شریف کے بعد اب آصف زرداری کی باری ہے کیونکہ انہوں نے بھی قوم کا بڑا پیسہ چوری کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…