اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف تاحیات نا اہل نہیں ہوئے، 5 سال بھی نہیں بلکہ۔۔۔ ایک ایسی خبر آ گئی جس نے پی ٹی آئی والوں کی خوشیوں کو ماند کردیا

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف تاحیات اہل نہیں ہوئے، 5 سال بھی نہیں بلکہ۔۔۔ ایک ایسی خبر آ گئی جس نے پی ٹی آئی والوں کی خوشیوں کو ماند کردیا،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف کو

عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی کردیا ہے، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کوعدالتی حکم نامے میں موجودہ سیٹ سے ڈی سیٹ کیا گیا ہے تاحیات نااہل نہیں کیا گیا، نواز شریف کے پاس گو کہ موجود سیٹ نہیں رہی، مگر وہ افتخار احمد چیمہ کی طرح دوبارہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئندہ الیکشن 2018 میں حصہ لے سکتے ہیں، انہیں صرف ایف زیڈ ای کمپنی کی ملازمت ظاہر نہ کرنے کے الزام میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے، نواز شریف نے کمپنی کی جانب سے کوئی تنخواہ وصول نہیں کی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ انہیں کرپشن کے الزام پر عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے جسٹس (ر) افتخار چیمہ کا کیس بھی بالکل ایسا ہی تھا، جنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی اہلیہ کا اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیا، افتخار چیمہ نے بھی اگلا الیکشن لڑا۔ مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نواز شریف کی نااہلی کی مدت کا کہیں تذکرہ نہیں ہے لہٰذا میاں نواز شریف بھی افتخار چیمہ کی طرح اگلا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…