اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستا نی اور غیر ملکی میڈیا نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /نئی دہلی/واشنگٹن /لندن (آئی این پی)پاکستا نی اور غیر ملکی میڈیا نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔جمعہ کو تمام پاکستانی نیوز چینلز کے علاوہ بھارت،امریکہ ،برطانیہ ،فرانس ،روس سمیت دیگر ممالک کے میڈیا نے بھی

پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی تمام پاکستانی ٹی وی چینلز پر تبصرے اورتجزیے شروع ہوگئےقانونی اور سیاسی ماہرین نے نوازشریف کی نااہلی پر اپنی مختلف رائے کا اظہا رکیا۔بھارتی میڈیا نے بھی پاناما کیس کے فیصلے میں خصوصی دلچسپی کااظہار کیا۔تمام بھارتی نیوز چینلز نے نوازشریف کی نااہلی کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا اور اسے بہت بڑی خبر قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات اور دیگر معاملات کے حوالے سے تبصرے اور تجزیے کیے جاتے رہے ۔امریکی ٹی وی سی این این ،فاکس نیوز،سی این بی سی اور برطانوی ٹی وی بی بی سی سمیت دیگر نشریاتی اداروں نے نوازشریف کی نااہلی کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی ڈی سیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ملکی تاریخ کے اس سب سے بڑے کیس کا حتمی فیصلہ عدالت عظمی کے کمرہ نمبر 1 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…