منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہمارے ساتھ انا انصافی ہوئی ,شدید تحفظات کے باوجود اس فیصلے پر عملدر آمد کیا جائیگا ،مسلم لیگ(ن)

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ محمد نواز شریف بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں ٗ پٹیشن کے اندراج سے لیکر فیصلے تک مختلف مراحل پر شدید تحفظات کے باوجود اس فیصلے پر عملدر آمد کیا جائیگا ٗ فیصلے کے بارے میں

اپنے شدید تحفظات کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی آپریشنز استعمال کئے جائینگے ٗمنصفانہ ٹرائل کے آئینی اور قانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے ہمارے ساتھ انا انصافی ہوئی ہے اس فیصلے پر تاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا انشا ء اللہ محمد نواز شریف اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخروہونگے۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر باضابطہ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹیشن کے اندراج سے لیکر فیصلے تک مختلف مراحل پر شدید تحفظات کے باوجود اس فیصلے پر عملدر آمد کیا جائیگا ٗفیصلے کے فوراً بعد محمد نواز شریف بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پورے عدالتی عمل کے دور ان ایسی مثالیں قائم ہوئی ہیں جن کی کوئی نظیر ماضی کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔ ترجمان نے کہاکہ فیصلے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی آپریشنز استعمال کئے جائینگے ۔ ترجما ن نے کہاکہ منصفانہ ٹرائل کے آئینی اور قانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے ہمارے ساتھ انا انصافی ہوئی ہے اس فیصلے پر تاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا انشا ء اللہ محمد نواز شریف اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخروہونگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…