بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

پاناما کیس، ظفر حجازی کی بیگم کی اپنے شوہر کو بچانے کیلئے دھماکہ خیز انٹری، حیرت انگیز انکشافات، کھلبلی مچ گئی

datetime 25  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس، ظفر حجازی کی بیگم کی اپنے شوہر کو بچانے کیلئے دھماکہ خیز انٹری، حیرت انگیز انکشافات، کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی کے گرفتار چیئرمین ظفر حجازی کی اہلیہ نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایک اپیل میں کہا ہے کہ وزارت انصاف، وزارت خزانہ اور ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کے ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنایا جائے جو ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے معاملے کی تحقیقات کرے،

اور ظفر حجازی کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر نے اپنی صحت کے مسائل کے باوجود ادارے کو فعال بنانے اور ضروری قانون سازی کے لیے دن رات کام کیا، اور وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی تقرری کے وقت جو اہداف مقرر کیے تھے کہ وہ تین سال کے اندر حاصل کر لیں گے وہ اہداف انہوں نے اڑھائی سال کی مدت میں حاصل کر لیے۔ ان کی اہلیہ نے کہا کہ میڈیا کے کچھ لوگ میرے شوہر ظفر حجازی کے خلاف مہم چلا کر ان کی اڑھائی سالہ کامیابیوں کا کریڈٹ ختم نہیں کر سکتے۔ ریکارڈ ٹمپرنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ بات ٹھیک نہیں ہے اس سارے معاملے کے پیچھے جو کردار ہیں انہیں بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جونیئر افسر یونہی اپنی کوتاہیوں کو اداروں کے سربراہوں کے کھاتے میں ڈالتے رہے تو کسی بھی ادارے کا سربراہ نہیں بچے گا۔ ظفر حجازی کی اہلیہ نے کہا کہ عجیب بات یہ ہے کہ افسران کہتے ہیں کہ فائل پر پچھلی تاریخ میں نوٹ انہوں نے دباؤ کے باعث لکھا اور ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ فائل عملی طور پر پچھلے 32 ماہ سے بند پڑی تھی، ایف آئی اے نے ان افسران کے زبانی بیان کے چیئرمین کے کہنے پر ایسا کیا، اس بناء پر سارا الزام چیئرمین پر ڈال دیا۔ اس سارے معاملے میں ایف آئی اے کی بدنیتی واضح ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ ایف آئی اے کو ظفر حجازی تک پہنچنے کے لیے ایس ای سی پی کے کچھ افسران نے پل کا کردار ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…