جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد میں ہلچل،بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 23  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد رواں ہفتے اہم سیاسی پارلیمانی آئینی معاملات کے حوالے سے غیر معمولی توجہ کا مرکز ہو گا،وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے بھی کئی اہم فیصلے کرلئے گئے، سیکیورٹی اداروں کی طرف سے وفاقی دارالحکومت کے حالات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، آئندہ ہفتے اسلام آباد میں حکمران اتحاد کے قائدین کا مشاورتی اجلاس کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے،

اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اہم آئینی و سیاسی معاملات کے حوالے سے آئندہ ہفتے وفاقی دارالحکومت میں غیر معمولی سرگرمیاں متوقع ہیں، دو طرفہ اہم شخصیات کیلئے یہ ہفتہ ’’بھاری‘‘ ثابت ہو سکتا ہے۔ہر اہم سیاسی شخصیت فکر مندی اور اندیشوں کا شکار ہو کر رہ گئی ہے جبکہ صورتحال کو معمول پر رکھنے کیلئے متعلقہ ادارے بھی وفاقی دارالحکومت کے حالات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں، سیاسی جماعتوں کے متوقع فیصلوں کی سن گن کی بھی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ متوقع سخت اور غیر مقبول فیصلوں سے ملک میں اشتعال نہ پھیلے اور پیشگی اس کے حوالے سے اقدامات کرلئے جائیں۔ رپورٹس کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت نے حتمی طور پر یہ بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ آئینی و قانونی فیصلوں کے تناظر میں کسی بھی ایسے اقدام اور سرگرمی سے گریز کیا جائے گا جس سے حالات خراب ہونے کا خطرہ ہو اسی طرح ان سیاسی جماعتوں میں اس بارے میں بھی خاموش مفاہمت پائی جاتی ہے کہ کسی بھی اعلیٰ سیاسی شخصیت کے خلاف ممکنہ فیصلوں کے تناظر میں کوئی بھی سیاسی جماعت روایتی خوشیاں منانے سے خود کو دور رکھے گی تا کہ کسی مخالف جماعت کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…