پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بحران سے نکلنے کیلئے مریم نواز کا چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطے کا فیصلہ

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پانامہ کیس میں بحران سے نکلنے کیلئے مریم نواز نے چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے،سیاسی تاریخ میں مریم نواز کا بلاول بھٹو سے پہلا رابطہ ہوگا۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کو خصوصی مشیروں نے مشورہ دیا ہے کہ پانامہ کیس میں پیپلزپارٹی سے پیچھا چھڑانے کیلئے وہ بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے ان سے موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے مدد مانگیں،

مشورہ پر مریم نواز نے اپنے والد وزیراعظم نوازشریف سے مشاورت اور اجازت کے بعد بلاول سے رابطہ کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے رفقاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کی بقاء کی خاطر انہیں مایوس نہیں کریں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے رفقاء سے مشورہ کیا ہے کہ اگر سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ مریم نواز نے رابطہ کرلیا تو وہ ایسا پیغام دینا چاہتے ہیں جو کہ جمہوریت کے حسن کو مزید دوبالا کرے اور رہتی سیاست تک ملک کی دو نامور جماعتوں کے نئے ابھرتے ہوئے سیاستدان پہلے رابطہ پر جمہوریت کیلئے اچھا شگون دیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر مریم نواز نے’’ہیپی برتھ ڈے بھائی‘‘ کہہ کر مبارکباد دی تو دوسری جانب بلاول بھٹو نے’’تھینکس بہن‘‘ کہہ کر جواب دیا جو کہ ادب واحترام کے رشتہ کی پہلی سیڑھی پر دونوں جانب ایک ایک قدم دیکھا گیا،اس حوالے سے معتبر سیاستدان خوش آئند قرار دیتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…