بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام ” قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ“ رکھنے کی منظوری

datetime 22  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام ” قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ“ رکھنے کی منظوری دے دی ۔کمیٹی کا اجلاس جنید انور چوہدری کی زیر صدرات ہوا، اجلاس کے دوران نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام” قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ“ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

ایئر پورٹ کا نام رکھنے کی تجویز مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کی جانب سے دی گئی ۔جسےتمام ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے قوم کو اکٹھا کیا اور وہ قوم کے باپ ہیں اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ ان کی یاد میں اس ایئر پورٹ کا نام قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہونا چاہیے۔واضح رہے نیا اسلام آباد ایئر پورٹ 37 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا تاہم اب اس کی لاگت میں 170 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…