راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سانحہ پارہ چنار کے 17 دہشتگردوںکو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے اور انہیں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا پریس کانفرنس کے دوران مزیدکہنا تھا کہ پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر مردم شماری کا عمل مکمل کرلیا ہے اور تمام ڈیٹا ادارہ شماریات کو فراہم کردیا گیا ہے۔
جسے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کیلئے پاک فوج نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے ملٹری اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جو 40دن میں مسترد ہوگئی ، اب اس کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس ہے ۔رحم کی اپیل پر آرمی چیف جلد قانون کے مطابق اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔