ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

’’میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں‘‘ 6 سال قبل مریم نواز کا انٹرویو کرنیوالی صحافی ثناء بُچہ کے دعوے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

datetime 15  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں‘‘ 6 سال قبل مریم نواز کا انٹرویو کرنیوالی صحافی ثناء بُچہ کے دعوے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر ،اداکارہ و ماڈل ثناء بُچہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خود ان سے کہا تھا کہ وہ ان کے پروگرام میں آ کر اپنا دفاع کرناچاہتی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ثناء بُچہ نے کہا کہ وہ ایک دن پرویز رشید کے ہمراہ ایک ٹاک شو کر رہی تھیں کہ اس دوران

مخالف پارٹی کے رہنما نے مریم نواز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی بیرون ملک جائیداد ہے، جس پر سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید مریم نواز پر عائد ان الزامات کی تردید کر رہے تھے۔ ثناء بُچہ نے کہا کہ ایک بریک کے دوران مریم نواز نے ان کو مسیج کیا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ جائیداد کے اس الزام کا خود دفاع کرنا چاہتی ہیں، اس کے بعد فون کال پر مریم نواز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ میری نہ ہی بیرون ملک کوئی جائیداد ہے اور نہ ہی پاکستان میں کوئی جائیداد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…