بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کو اپنی ’’وزارت عظمیٰ‘‘ بچانے کے لیے کس چیز کی قربانی دینا پڑے گی؟ معروف نجومی نے ’’مشکل‘‘ کام بتا دیا

datetime 12  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کو اپنی ’’وزارت عظمیٰ‘‘ بچانے کے لیے کس چیز کی قربانی دینا پڑے گی؟ معروف نجومی نے ’’مشکل‘‘ کام بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور منجم شہزادہ سید انتظار حسین زنجانی نے ایک قومی روزنامے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ ساتھ اب مریم نواز شریف کو بھی ایک سو دس اونٹوں کی قربانی دے کر اپنا صدقہ اتارنا چاہیے، ورنہ ان کے خلاف ہونے والی سازشیں کامیاب ہوجائیں گی۔ انتظار حسین زنجانی نے کہا کہ میں نے مجیب الرحمن شامی اور سی پی این اے کے دیگر ارکان کی

موجودگی میں وزیراعظم محمد نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ منگل کے روز گوشت کا ناغہ ختم کرا دیں تاکہ جانوروں کا خون بہنے سے سیارہ مریخ کی نحوست کم ہو سکے اور ان کے اور جمہوریت کے خلاف سازشوں کامنہ بند ہو سکے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک جوڈیشل مارشل لا کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے اثرات دور رس ہوں گے۔ معروف نجومی نے کہا کہ مریم نواز کو بھی 110 اونٹوں کا صدقہ کرنا چاہیے، جیسا کہ پیغمبروں نے اپنی مشکلات دور کرنے کے لیے 100اونٹوں کا صدقہ دیا، انہیں 110 اونٹوں کا صدقہ دینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…