منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان و زیر اعظم اور زرداری صدر ۔۔! سکرپٹ میں اور کیا لکھاہواہے؟اہم سیاسی رہنما نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان و زیر اعظم اور زرداری صدر بننا چاہتے ہیں ‘ جے آئی ٹی کے بننے سے لے کر اب تک تمام اقدامات متنازع ہو چکے ہیں ‘ سندھ کے لوگ بھوکے مار رہے ہیں لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے ‘ عدلیہ کتنی آزاد ہے پانامہ فیصلے سے پتہ چل جائے گا ‘ اسکرپٹ لکھنے والے نواز شریف کو ہٹانا چاہتے ہیں‘

جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوتے تو سازش بے نقاب نہ ہوتی ‘ اسکرپٹ لکھنے والے اب کوئی نیا اسکرپٹ لکھیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی کوڑا بنی گالہ میں اکٹھا کر لیا ہے ۔ ہم نام کے ہی نہیں کردار کے بھی شیرہیں۔ کٹھ پتلیوں کا تماشا جاری ہے اورہم سینہ سپر ہیں۔ عمران خان وزیر اعظم اور زرداری صدر بننا چاہتے ہیں۔ تصویر لیک کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوتے تو سازش بے نقاب نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ سارا پاکستان وزیر اعظم بن سکتا ہے ۔ عمران خان تم وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے والے دیکھ لیں ہم اصل شیر ہیں۔ اسکرپٹ لکھنے والوں نے ایک فیصلے میں بھٹو کو جان سے مار دیا تھا۔ سندھ کے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے ۔ اسکرپٹ لکھنے والے اب نواز شریف کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ پانامہ جے آئی ٹی متنازعہ ہو چکی ہے۔ جے آئی ٹی بننے سے لے کر اب تک تمام اقدامات متنازعہ ہیں۔ طلال چوہدری نے کہاکہ پہلے دھرنا ہوا پھر دھرنا ٹو ہوا اور دھرنا تھری ہونے جا رہا ہے۔ اسکرپٹ لکھنے والے اب کوئی نیا اسکرپٹ لکھیں۔ سپریم کورٹ کے پاس صرف 2 اختیار ہیں ۔عدلیہ کتنی آزاد ہے پانامہ فیصلے سے پتہ چل جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…