اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم نواز شریف کی روانگی کا اعلان کردیاگیا

datetime 3  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر 5 اور 6 جولائی کو تاجکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا ٗ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہیں جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے سے عبارت ہیں ٗدونوں ممالک خطہ میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے یکساں سوچ رکھتے ہیں جبکہ دونوں ممالک کا اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی ایک جیسا مؤقف ہے۔

پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے تاجکستان کی آزادی کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات استوار کئے اور دوشنبے میں اپنا ریزیڈنٹ مشن کھولا۔ وزیراعظم کا تاجکستان کا دورہ ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ کیلئے ان کے وژن کا عکاس ہے۔ دوشنبے میں دونوں ممالک کے رہنما تجارت و سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی رابطوں سمیت دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ دورہ کے دوران ’’علاقائی یکجہتی کیلئے تزویراتی شراکت داری کی جانب شاہراہ‘‘ کے عنوان سے ایک مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مشترکہ کاروباری کونسل کا اجلاس بھی ہو گا جس میں دوطرفہ تجارت اور اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ تاجکستان ’’کاسا 1000‘‘ کے رکن ممالک افغانستان، کرغزستان، پاکستان اور تاجکستان کے چار جہتی سربراہ اجلاس کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔ اس منصوبہ کا مقصد توانائی راہداری کا قیام اور تاجکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین زمینی روابط استوار کرنا ہے۔ یہ پاکستان اور افغانستان کو تاجکستان اور ازبکستان میں پیدا ہونے والی بجلی بھی فراہم کرے گا۔

دورہ کے موقع پر باہمی دلچسپی کے علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے مابین سہ جہتی سربراہ اجلاس بھی منعقد ہونا طے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…