اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے امریکہ کو سرپرائز دیدیا،دوٹوک اعلان

datetime 1  جولائی  2017 |

لاہور (این این آئی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ انشاء اللہ وزیراعظم نوازشریف کے حق میں آئے گا ،ملکی مفاد سب سے پہلے ہیں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کی پالیسی واضح ہے جبکہ برہان وانی شہید سے متعلق پاکستان نے بھرپور مہم چلائی اورکشمیر میں ہونے والے مظالم دنیا بھر میں اجاگرکریں گے۔

ا نہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی دنیا میں تاریخ نہیں ملتی جبکہ اب تو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنی شروع ہوگئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم مکمل طور پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کو پوری دنیا میں اجاگرکریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کو مستر د کرتے ہیں ۔ریمنڈڈیوس کے کیس کے وقت پاک امریکا حالات کافی کشیدہ ہوچکے تھے،کلبھوشن کے معاملے پر پالیسی واضح ہے ،پاکستان کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتا،سی پیک منصوبہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ ترقی کا راستہ ہے ،سی پیک سے باہر رہ کر بھارت نقصان اٹھا رہاہے ،امریکا کی جانب سے صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کو مستر دکرتے ہیں ۔ ہفتہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ جے آئی ٹی تحقیقات کرے انشاء اللہ فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کے حق میں آئے گا ،ملکی مفاد سب سے پہلے ہیں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ہماری خارجہ پالیسی کا مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے ہم چین اورروس کیساتھ تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔پاکستان کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتا۔ امریکا پاکستان سے بہترین دوستی کاخواہش مند ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ریمنڈڈیوس کے کیس کے وقت پاک امریکا حالات کافی کشیدہ ہوچکے تھے جبکہ کلبھوشن کے معاملے پر پالیسی واضح ہے ۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کی آئی سی جے تک رسائی کوئی بڑا معاملہ نہیں پاکستان اوربھارت کو جواب تیار کرنے کیلئے تین ماہ دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک منصوبہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ ترقی کا راستہ ہے ،ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ بہت وسیع ہے ،سی پیک سے باہر رہ کر بھارت نقصان اٹھا رہاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…