جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

25افراد جاں بحق ،100 سے زائد زخمی، پہلے ایک دھماکہ ہوا ، امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ دوسرا دھماکہ ہوگیا،افسوسناک انکشافات

datetime 23  جون‬‮  2017 |

پارا چنار/اسلام آباد(آئی این پی)کوئٹہ کے بعد پارا چنار بھی خون میں نہاگیا ، ماہ مقدس میں جمعۃالوداع پر بھی دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نہ بخشا ، مارکیٹ اکبر خان سرائے میں یکے بعد دیگر دو دھما کوں میں 25افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ جمعہ کو پارا چنار میں دو دھماکے ہوئے ،

یہ دھماکے اکبر خان سرائے مارکیٹ میں کئے گئے جس میں 25افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے ۔ دھماکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، پاک آرمی اورفرنٹیئر کور کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ پارا چنار کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کے حوالے سے امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ پھر دوسرا دھماکہ ہوگیاجس سے ہر طرف اندھیرا اور دھواں ہی دھواں چھا گیا اور ہرطرف چیخ وپکار کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں بھی دھماکہ ہوا جس میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کاضیاع ہوا۔ صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے پارا چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تمام رہنماؤں نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ جاں بحق افرادکے اہل خانہ دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…