پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شیخ رشید اپنی پارٹی ختم کردینگے ؟ کس بڑی سیاسی جماعت کوجوائن کرنے لگے ہیں ؟حیران کن انکشاف‎

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اپنی پارٹی میں شمولیت کیلئے باقاعدہ دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے ن لیگ اور مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ شیخ رشید تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ وہ جلد شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی برس کے دوران شیخ رشید نے متعدد مرتبہ تحریک انصاف میں شمولیت کی کوششیں کیں تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن اب بالاخر عمران خان نے شیخ رشید کو اپنی جماعت میں لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کل بابر اعوان تحریک انصاف کو جوائن کر لیں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کل وہ شیخ رشید سے ملنے جائیں گے اور ملاقات میں شیخ رشید کو تحریک انصاف جوائن کرنے کی باقاعدہ دعوت دیں گے، البتہ عمران خان نے یہ کلیئر نہیں کیا کہ کیا شیخ رشید اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کریں گے یا صرف شیخ رشید ہی تحریک انصاف کو جوائن کریں گے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابراعوان نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان، پیپلزپارٹی کے سینئر سینیٹر بابر اعوان جو کہ عرصہ دراز سے پی ٹی آئی کے طرف سے پانامہ کیس کی وکالت کرتے رہے انہوں نے 2سال سے وکلاء گروپ سے مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی اور سینیٹ سے سینیٹر شپ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی بابراعوان اپنا استعفیٰ چےئرمین سینیٹ کو پیش کردیں گے

اور اپنے فیصلے کے سیاسی اثرات بھی جلد منظر عام پر لے کر آئیں گے۔واضح امکان ہے کہ بابر اعوان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان سے معاملات طے ہو جانے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ سال ہونے والے الیکشن تک شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دوں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کپتان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شیخ رشید کو جلد تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے مافیا کا زبردست مقابلہ کیا۔ عمران خان نے بابر اعوان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعوان بھی کل پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے۔

کپتان نے مزید کہا کہ 2013 کے انٹراپارٹی الیکشن سے بہت نقصان ہوا تھا۔ 2013 الیکشن میں جاوید ہاشمی پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹکٹ فروخت کئے ہم نے کہا تھا۔ عمران خان نے بتایا کہ عید کے بعد تحریک کا پلان نہیں۔ نظریں جے آئی ٹی پر جمی ہیں۔ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا گیا تو عید کے بعد تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے شفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی، پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر ایک ایک فوجی ہو گا، آئندہ الیکشن تک شادی نہیں کروں



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…