جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

ن لیگ کے اہم رہنما نے عمران خان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دیدی

datetime 13  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان چاہے عوام کو جتنا مرضی گمراہ کر لیں ان سے تمام مقدمات کا حساب ہو گا اورسزا بھی ملے گی۔ منگل کو عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ایک طرف بیرون ملک تک رسائی کر کے وزیر اعظم کے خلاف ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں

جو کہ آج تک نہیں ملے دوسری جانب عمران خان کا مقدمہ ہے جس میں بے شمار ایسے ثبوت موجود ہیں کہ انہیں سزا مل جانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز شریف کی جے آئی ٹی سے جو تصویر لیک ہوئی ہے جب اس کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے خلاف جب شکایت درج کروائی تو جے آئی ٹی نے کہا کہ ہم خود ہی کمیشن بنائیں گے جو اس معاملے کی تحقیقات کریگا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جہاں سے تصویر لیک ہوئی وہ اس معاملے کی تحقیقات کیسے کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جے آئی ٹی ہے جو وزیر اعظم کو تو طلب کرتی ہے لیکن جس نے تصویر لیک کی اس کا نام نہیں بتاتی یا تو جے آئی ٹی خود بچنا چاہ رہی ہیں یا کسی کو بچانا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم محمد نواز شریف پر پانامہ کیس ایک جھوٹا مقدمہ ہے اور یہ بات ثابت بھی ہو چکی ہے اس کے باوجود اس مقدمے کو سیاسی مفاد کے لئے طول دیا جا رہا ہے جو کہ غیر مناسب اور سراسر زیادتی ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ یہ مقدمہ عجیب وغریب موڑ پر آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ 2 نومبر کو دائر کیا گیا تھا اسوقت جج نے کہا تھا کہ ہم درخواستیں اکٹھی سنیں گے لیکن درخواستیں اکٹھی نہیں سنی گئیں، جو بینچ تشکیل دیا گیا وہ ختم ہوگیا اب نیا بینچ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان مقدمات کی 2 نومبر کو ہی سماعت ہوتی تو اب تک فیصلہ بھی آ جاتا۔انہوں نے پانامہ کیس سے متعلق کہا کہ وزیر اعظم کی نااہلی کا قانونی اختیار سب سے پہلے اسپیکر کو حاصل ہے پھر الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔ اس مقدمے کی سماعت تیسری بار ہو رہی ہے اور جے آئی ٹی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دے سکی، وہ کہتے ہیں کہ انہیں اب بھی تحقیقات اورثبوت اکٹھے کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف پانامہ سازش اس لئے کی گئی کہ عوام کو گمراہ اور ان کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ عوام سال 2018 میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ایک بار پھر ووٹ دے کر ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں اور نئے پاکستان کے خواب کو تعبیر دیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…