کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کا بیرون ملک قیام طویل ہونے کا امکان ہے ۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق کو چیئرمین آصف زرداری دل اور شوگر کے عارضے میں مبتلا ہیں ،یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک ان کا قیام طویل ہونے کا امکان ہے۔اگر طبیعت بہتر ہوگئی تو وہ ڈاکٹروں کے مشورے سے عید کے بعد وطن واپس آجائیں گے ۔ آصف زرداری کی غیر موجودگی میں تمام معاملات پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیکھ رہے ہیںاور گونواز گو تحریک کے سلسلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جنرل (ر) پرویز مشرف کو گھر بھجوانے کے دعوے پر دل جلوں نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کی طرف سے سابق فوجی صدر کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے ایوان صدر سے رخصت کرنے کی کہانی سنادی، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر نے کاسلسلہ شروع ہوگیا ، سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات درج کئے جارہے ہیں کہ سابق فوجی صدر کی والہانہ رخصتی پیپلز پارٹی کا پیچھا کرتی رہے گی اسی طرح ایک دل جلے تو لکھ ،،ہائے او ظالم اے کہہ اکھ دیتا،، یاد رہے کہ جمعہ کو آصف علی زرداری نے دعوٰی کیا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو انہوں نے گھر بھجوایا تھا اور اسی طرح وہ وزیر اعظم نواز شریف کو گھر بھجوائیں گے دل جلوں نے آصف علی زرداری کی اس خوش فہمی پر سوشل میڈیا پر ان پر کڑی تنقید کے پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ان پیغامات میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تو سابق فوجی صدر کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے ایوان صدر سے رخصت کیا پیپلز پارٹی کسی فوجی صدر کو اتنے پرتپاک طریقے سے رخصت کرنے کے حوالے سے اپنے اس اقدام سے کبھی پیچھا نہیں چھڑا سکے گی اور سابق فوجی صدر کی والہانہ رخصتی پیپلز پارٹی کا پیچھا کرتی رہے گیدل جلوں نے ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے پرویز مشرف کی رخصتی کی تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے لیے پیغام درج کیا ہے کہ آئینہ ان کو دکھایا تو بُرا مان گئے پڑھتا جا شرماتا جا سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے ایک دل جلے نے تو یہ بھی پیغام لکھا ہے کہ شاید آصف علی زرداری نے نواز شریف کو اپنی مدت پوری کرنے پر اسی طرح پرتپاک طریقے سے رخصت کرنے کا خاموش پیغام دیا ہے۔
آصف زرداری دل اور شوگر کے عارضے میں مبتلا ، طبیعت ناساز،بیرون ملک قیام طویل ہونے کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری



















































