جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

نہال ہاشمی کے معاملے پر ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی،دو دھڑے سامنے آگئے

datetime 6  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرنہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ سے ان کا استعفیٰ منظورنہ کرنے کی درخواست کر دی ،مسلم لیگ(ن) کے وفد نے بھی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کر کے نہال ہاشمی کا استعفیٰ منظور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اپنی متنازعہ تقریرپرہنگامہ کھڑا ہونے کے بعد نہال ہاشمی نے مسلم لیگ(ن)کی قیادت کی ہدایت پرسینیٹ کی رکنیت سے استعفی چیرمین سینیٹ کے دفتر میں جمع کرادیا تھا لیکن اب وہ چاہتے ہیں کہ یہ استعفی منظورنہ کیا جائے۔

اس سلسلے میں انہوں نے دو روزقبل اپنے وکیل کے ذریعے رضاربانی کو ایک خط بھی بھیجوایا تھا اوراب نہال ہاشمی نے بذات خود ان سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ غیر معمولی حالات میں دیا، اس وقت ان پر شدید دبا تھا، اس حوالے سے عدالتی کارروائی بھی چل رہی ہے، اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے فوری استعفی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بطور سینیٹر ذمہ داریاں جاری رکھنا چاہتا ہوں، اس لیے استعفی منظور نہ کیا جائے۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن(کے وفد نے بھی چیرمین سینیٹ سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ نہال ہاشمی کا استعفیٰ منظورکیا جائے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نہال ہاشمی کو پارٹی قیادت نے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی اور مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی اپنی قیادت کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنا چاہءئے لیکن پوری پارٹی نہال ہاشمی کا استعفیٰ واپس لینے کو ٹھیک نہیں سمجھتی۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے نہال ہاشمی نے پارٹی نظم و ضبط اورپالیسی کی خلاف ورزی کی ہے، ایسا کرکے انہوں نے خود اپنی سیاست ختم کرلی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ نہال ہاشمی ہماری کسی مخالف سیاسی جماعت کے آلہ کار بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل نہال ہاشمی کی وڈیو منظرعام پرآئی تھی جس میں انہوں نے حسین نوازکی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی پردھمکی آمیز باتیں کی تھی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے نہال ہاشمی کو طلب کرکے ان سے استعفی دینے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے اپنا استعفی بھی جمع کرادیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…