اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پیوٹن نوازملاقات ،کیا ہونے والا ہے؟ پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 6  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی آستانہ کانفرنس کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات طے جبکہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا امکان ہے،زیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف قازقستان کے شہر آستانہ میں شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی۔

جس کا باقاعدہ آغازآٹھ جون کو ہوگا۔ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب نریندرا مودی سے ملاقات متوقع ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات طے ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے آستانہ میں کانفرنس کے دوران پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہمارا قومی چیلنج ہے ۔بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی فورموں پر بے گناہ کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے کیلئے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی تنازعہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اٹھایا ہے انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کی ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت مسلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ایک سوال پر تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں عالمی عدالت انصاف میں اپنا موقف موثر انداز میں پیش کرے گا۔ وزیراعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو2روزہ دورے پرقازقستان روانہ ہونگے۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونیوالی اس کانفرنس میں پاکستان اوربھارت کوتنظیم کی مکمل رکنیت دی جائیگی۔ 26 اپریل 1996 میں قائم ہونیوالی یہ تنظیم اس وقت چھ ممبر ملکوں پر مشتمل ہے جس کے ا?بزرور ممالک کی تعدا د پانچ اور تین ممالک ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت رکھتے ہیں ، ایس سی او کے ممبر ممالک میں چین، قازقستان ، کرغزستان ، تاجکستان ، ازبکستان اور روس شامل ہیں ، افغانستان ، بیلا روس ، منگولیا اور ایران کے علاوہ پاکستان اور انڈیا اس وقت آبزرور ملکوں کی فہرست میں شامل ہیں تاہم پاکستان اور انڈیا کو قازقستان میں ہونیوالی کانفرنس میں مستقل رکنیت دیدی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…