جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

حسین نواز کی تصویر خواجہ سعد رفیق کے سگے بھانجے کی جانب سے جاری کرنے کا انکشاف

datetime 6  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر کو لیکر بہت سی خبریں گردش کر رہی ہیں اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ حسین نواز کی تصویر حماد جاوید نامی شخص نے جاری کی ہیں جو کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا سگا بھانجا ہے ۔روزنامہ خبریں کے مطابق مزید معلوم ہواہے کہ وزیر اعظم جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی عہدہ چھوڑ دینگے۔

دریں اثناء وزار ت داخلہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ایک سیاسی پارٹی کی طرف سے حسین نواز کی فوٹو لیک ہونے کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈالنا ایک انتہائی بے بنیاد ٗلغو اور مضحکہ خیز الزام ہے۔ایک بیان میں ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہاکہ جوڈیشل اکیڈمی کی صرف بیرونی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کے پاس ہے۔ اکیڈمی کے انتظامی امور میں اسلام آباد پولیس یا وزارتِ داخلہ کو کوئی عمل دخل نہیں ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس سمیت وزارتِ داخلہ کے کسی ڈیپارٹمنٹ یا ادارے کی رسائی نہ تو جے آئی ٹی کے دفاتر اور کے دفاتر اور نہ اسکی کارروائی یا فلم بندی تک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی نامناسب ہے کہ ایک حساس مسئلے پر اس انداز سے سیاست کی جائے اگر یہ منطق مان لی جائے تو عمران خان کو سیکیورٹی بھی اسلام آباد پولیس ہی دیتی ہے کیا جو کچھ بنی گالہ رہائشگاہ کے اندر ہوتا ہے اسکی ذمہ داری بھی اسلام آباد پولیس اور وزارتِ داخلہ پر ڈال دی جائے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…