اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے قطر کے ساتھ تعلقات ختم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم امہ کے اتحاد کا قائل ہے‘ قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق
خلیجی ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کے معاملے پر پاکستان نے قطر کے ساتھ تعلقات ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کے اتہاد کا قائل ہے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔