مظفر آباد (آئی این پی) گزشتہ روز بھارتی افواج کی جانب سے آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر گولہ باری مہنگی پڑگئی ٗ پاکستانی آرمی کی جوابی کاروائی میں بھارتی افواج کے 10بینکرز تباہ جبکہ 15فوجی ہلاک ،9زخمی ، 2فوجیوں نے خودکشی کرلی جبکہ بھارت لگاتار عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بنارہا ہے جو کہ تشویشناک صورت حال ہے ، اقوامِ متحدہ اور عالمی عدالتِ انصاف نوٹس لیے،
دریں اثناء آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے ہاتھوں ایل او سی پربھارتی چیک پوسٹوں کی تباہی کی ویڈیو جاری کر دی،ویڈیو میں انڈین پوسٹوں کو نیست ونابود ہوتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔پاک فوج نے دشمن پر کاری وار کرتے ہوئے ایل او سی تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر نے پاک آرمی کے ہاتھوں انڈین پوسٹوں کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کر دی جس میں انڈین پوسٹوں کو نیست ونابود ہوتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ یہ بھارتی فوج کی معصوم شہریوں پر گولہ باری کا جواب ہے۔ ۔تفصیلا ت کے مطابق یو این او کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پرسول آبادی کو نشانہ بنا کر جِس میں ایک پاکستان آرمی کا جوان جاں بحق ہوا جبکہ 4شہری زخمی ہونے کے بعد پاکستان آرمی نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کے 10بینکرز تباہ کردیے ،جبکہ 15فوجی ہلاک ہوگئے جِن میں 2افسران بتائے جاتے ہیں جبکہ ایک میجر سمیت صوبیدار جبراً آگے بھیجنے کے خلاف اپنے آپ کو پھندہ لگا کر مرگئے ، پاکستانی آرمی کی جوابی کاروائی پر بھارت کے بڑے بڑے سورماؤں میں ڈر کا خوف پھیل گیا جِسکی وجہ سے بھارت افواج نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جو کہ تشویشناک ہے
یا د رہے ! جبکہ گزشتہ 2ماہ میں 27بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جِس میں 7میجر 2لیففٹنٹ کرنل ، 2ایس پی ، ایک کمانڈر شامل ہیں جو مجاہدین کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں مارے گئے ہیں جبکہ 70سے زائد فوجی اہلکار زخمی ہیں اور بھارت کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ او رعالمی عدالتِ انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈال کر سولین کو بلاوجہ قتل کرنا بند کریں جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اِس بارے مکمل رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کو ارسال کردی ہے جِس میں مکمل تفصیل لکھی گئی ہے ۔