اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب راحیل شریف کے سخت ترین فیصلے کی وجہ کیسے بن گیا؟سعودی حکام اب کیا کررہے ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل(ر) راحیل شریف نے سعودی فوجی اتحاد کوخیربادکہہ کر پاکستان واپسی پرغو رشروع کردیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 41ممالک پرمشتمل سعودی فوجی اتحادمیں امریکی مداخلت کے بعد اس اتحاد کی سربراہی کوچھوڑنے کےلئے غور شروع کردیا ہے۔

مغربی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانیوالی فوٹو میں راحیل شریف کو ٹرمپ کے داماد کے ساتھ بھی بیٹھا دکھایاگیا ہے لیکن اس موقع پر کیا گفتگو ہوئی اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں-نجی ٹی وی نے جنرل (ر) راحیل شریف کے بارے میں دعوی کیا ہے کہ راحیل شریف سعودی فوجی اتحادمیں امریکی مداخلت کے بعد اس کی سربراہی سے استعفی دے کرپاکستان واپسی پرغورکررہے ہیں کیونکہ یہ فوجی اتحاد اس طرف گامزن نہیں ہواجس کے بارے میں ان کوبتایاگیاتھااورامریکی مداخلت کی وجہ سے راحیل شریف اس عہدے پرخوش جبکہ دوسری طرف سعودی عرب کے حکام جنرل (ر) راحیل شریف کے کردارکومحدودکرکے ان کے ساتھ محض ایک سیکورٹی افسرکی طرح پیش آرہے ہیں ،اب یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ پاک فوج کے سابق آرمی چیف نے اس سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی سے استعفے پرغورشروع کردیاہے اورپاکستان واپسی پرغورکررہے ہیں۔راحیل شریف کوان کے قریبی ساتھیوں نے بھی اس اتحاد کی سربراہی چھوڑنے کامشورہ دیاہے اوران کوکہاہے کہ وہ پاکستان کےلئے اہم کرداراداکرسکتے ہیں جس سے ارض پاک کوزیادہ فائدہ ہوگا۔راحیل شریف کوان کے دوستوں نے مشورہ دیاہے کہ آپ دنیاکی نمبرون فوج کے سربراہ رہ چکے ہیں ،آپ پاکستان میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے بہت ہی اہم کرداراداکرسکتے ہیں جس سے مسلم امہ کوبھی فائدہ ہوگا۔۔واضح رہے کہ اس وقت جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب میں سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں اوران کوبریف کیاگیاتھاکہ یہ اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہوگالیکن امریکی مداخلت پرراحیل شریف ناخوش ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…