واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن دہشتگرد ہے اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی ٗصدر ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ مسلمان ممالک کے ساتھ امریکہ کے بہتر تعلقات کی نشاندہی کر رہا ہے۔ گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں صوفی نائٹ ہوئی جس میں دفتر خارجہ کی اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں امریکیوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی دوستی کو 70 سال ہوگئے ، واشنگٹن میں اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری ، دفتر خارجہ کی اہم شخصیات اور امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ استاد دلشاد نے خوبصورت دھنیں بکھیر کر سماں باندھ دیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا کہ امریکہ میں اولیاء کرام کا پیغام صوفی میوزک کے ذریعے دیا گیا ٗکلبھوشن سے متعلق سوال پر اعزاز چودھری نے کہا کلبھوشن ہو یا اور کوئی دہشتگرد ، اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی ۔ پاکستانی سفیر نے کہا اعزاز چودھری نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ مسلمان ممالک کے ساتھ امریکہ کے بہتر تعلقات کی نشاندہی کر رہا ہے ، امریکہ سے دفاعی معاہدہ سعودیہ نے اپنی دفاعی ضروریات کے تحت کیا ۔پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا کہ امریکہ میں اولیاء کرام کا پیغام صوفی میوزک کے ذریعے دیا گیا ٗکلبھوشن سے متعلق سوال پر اعزاز چودھری نے کہا کلبھوشن ہو یا اور کوئی دہشتگرد ، اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی ۔ پاکستانی سفیر نے کہا اعزاز چودھری نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ مسلمان ممالک کے ساتھ امریکہ کے بہتر تعلقات کی نشاندہی کر رہا ہے