اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

سعودی شاہ سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات،تاریخی اعلان کردیاگیا

datetime 20  مئی‬‮  2017 |

ریاض/واشنگٹن (آئی این پی)سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 280ارب ڈالرز کے معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوگئے جبکہ سعودی شاہ سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشتگردی ،تجارت،دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 280ارب ڈالرز کے معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں ہونے والی تقریب کے آغاز میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل المدتی اسٹریٹیجک ویژن کے معاہدے پر دستخط کئے۔اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے وزرا نے دفاع، عسکری پیداواری، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت سرمایہ کاری، تیل و دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق معاہدوں اور یادداشتوں کا تبادلہ کیا۔اس سے قبل سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بند کمرے میں ایک گھنٹے تک مذاکرات ہوئے۔وائٹ ہاوس کے مطابق یہ معاہدے دہشت گردی سے نمٹنے میں کارآمد ہوں گے۔وائٹ ہاوس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے سعودی عرب اور خطہ خلیج کی طویل مدتی سلامتی میں کارآمد ہوں گے۔دفاعی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکی وزیرخارجہ ٹلرسن بھی موجود تھے۔اس سے قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان باضابطہ مذاکرات ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں ہوئے۔ ملاقات کی جس میں سعودی ولی عہد سمیت شاہی خاندان و اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔

امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی ملاقات میں موجود تھیں ،سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرے گا اور عالمی سیکیورٹی اوراستحکام میں مددگار ہوگا۔شاہی محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول سمیت امریکی وفد کے ارکان کو استقبالیہ دیا اور امریکی صدر کو سعودی عرب کے اعلی ترین ایوارڈ شاہ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔

ظہرانے کے بعد شاہ سلمان اور مہمان صدر نے محل میں قائم آرٹ گیلری کا دورہ کیا جہاں پر اسلامی تہذیب وتمدن اور فن وثقافت کو عکاسی کرنے والے فن پاروں کو دیکھا۔اس دوران شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کو اسلامی فن پاروں سے متعلق بریفنگ بھی دی، گیلری میں سعودی وامریکی فنکاروں کے تیار کردہ فن پارے رکھے گئے تھے۔مذاکرات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(آج ) اتوار کو عرب اسلامک امیریکن اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اجلا س میں وزیراعظم نوازشریف بھی شریک ہونگے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ سمٹ سے اسلام کے پر امن وژن کے لیے امیدیں کے موضوع پر خطاب کریں گے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر ریاض پہنچے تو ہوائی اڈے پر صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا استقبال سعودی شاہ سلمان نے کیا۔

آٹھ روزہ دورے میں صدر ٹرمپ اسرائیل، فلسطینی علاقے، برسلز، ویٹیکن اور سسلی بھی جائیں گے۔یہ دورہ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کی برطرفی کے معاملے پر امریکی صدر کو اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ٹرمپ کے ساتھ ان کی صاحبزادی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر بھی ہیں۔ ایوانکا صدر کی مشیر ہیں جب کہ کشنر کابینہ کے اہم رکن ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…