جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اہم سیاسی جماعت کے 6 ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت،فردوس عاشق اعوان کے بعدایک اور سیاسی دھماکہ

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلزپارٹی شدید دھچکا پہنچانے کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں ۔صوبے کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے 6سے زائد ارکان اسمبلی نے پس پردہ رابطوں میں پی ٹی آئی قیادت کو پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

آصف علی زرداری نے صورت حال کو سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور ناراض ارکان اسمبلی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔عمران خان کے آئندہ دورہ سندھ کے موقع پر صوبے کی سیاست منظر نامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے ۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئندہ ہفتہ سکھر اور کشمور کا دورہ کریں گے ۔جبکہ آصف علی زرداری کی بھی جلد سندھ واپسی متوقع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل صوبے کی سیاست میں اہم تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے متعدد ارکان اسمبلی پارٹی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر غور کررہے ہیں ۔شکار پور ،میرپور خاص ،دادو، گھوٹکی ،حیدرآباد ڈویژن،لاڑکانہ اور میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے کئی اہم رہنما اس وقت تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے میں ہیں ۔اس ضمن میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ بااثر سیاسی رہنما پہلے مرحلے میں اپنے قریبی رشتہ داروں کو تحریک انصاف میں شامل کرائیں گے اور اس کے بعد خود بھی شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے 6سے زائد ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف کی قیادت کو پارٹی میں شمولیت کی مشروط یقین دہانی کرادی ہے۔

عمران خان کے دورہ سند ھ کے موقع پر یہ ارکان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے کئی ریٹائرڈ بیوروکریٹس بھی اس وقت فعال سیاسی کردار ادا کررہے ہیں اور آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں ان کا اہم کردار سامنے آئے گا ۔دوسری جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے تمام صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو فوری طور پر ناراض پارٹی ارکان سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے وہ ان ارکان کے تحفظات کو دور کریں جبکہ آصف علی زرداری جلد ہی دوبارہ سندھ پہنچ جائیں گے اور خود بھی تمام ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے ۔ادھر پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) نے بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور اس حوالے سے حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے 19مئی کو ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس آئندہ سیاسی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…