ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’ ‘‘ نواز شریف اور جند ال ملاقات کے پس پردہ حقیقت کیا ہے؟ عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر کو لوٹا ،اب شریف لمیٹڈ کمپنیاں ملک کو لوٹ رہی ہیں ‘ جندال نے پاکستان کا دورہ کر کے کلبھوشن کو بچا لیا ‘ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی پھانسی روک دی کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کا خود اعتراف کیا، نواز شریف اقتدار میں آتا ہے تو سارا معاشرہ تباہ کر دیتا ہے ‘ اس

کے احتساب سے کرپشن ختم ہو گی، نواز شریف کے ڈان لیکس کے معاملے کے بعد سے جس طرح کے کام ہیں قوم کو اس پر بالکل کوئی اعتماد نہیں ہے، وہ اپنے ذاتی مفادات کے پیچھے لگا ہوا ہے، نواز شریف نے ڈان لیکس کے ذریعے اپنی فوج کو پوری دنیا کے سامنے ذلیل کروایا،تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کو حراست میںلیا تو سڑکوں پر نکلیں گے،خیبر پختونخوا میں 30 فیصد بجٹ بلدیاتی نمائندوں کو ملتا ہے ‘ بلوچستان کی پولیس بھی کے پی کے جیسا پولیس ایکٹ ڈیمانڈ کر رہی ہے۔ وہ جمعہ کو کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ جلسے میں شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں خدا نے یہ خطہ بہت خوبصورت بنایا ہے اور یہاں کے لوگ بہت باشعور ہیں آپکے پاس خاص طور پر آیا ہوں آپ لوگ یہ سمجھیں کہ ہم نے کس طرف جانا تھا اور کس طرف جارہے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں آپکو یہ بات سمجھنی ہے خدا نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے ‘اسکے باوجود پاکستانی لوگ اور خاص طور پر بلوچستان کے لوگ کیوں اتنے غریب ہیں ‘نائجیریاایک ایسا ملک ہے جو تیل کے ذخیرے پر بیٹھا ہوا ہے وہاں بھی لوگ غربت اور بے روز گار ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…