جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج نے غیراعلانیہ جنگ چھیڑ دی،بدترین مارٹر شیلنگ،بھارتی جاسوس طیاروں کی پروازیں،فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 13  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سما ہنی/کھوئی رٹہ (آئی این پی)بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ چھڑ دی، سما ہنی سیکٹر کے درجنوں سرحدی علاقوں پر بدترین مارٹر شیلنگ،2 خواتین سمیت 5افراد زخمی ‘ درجنوں مویشی بھی مارے گئے‘سرحدی پٹی پر بھارتی جاسوسی طیارے کی پروازیں،ہیوی مارٹر شیلنگ سے سما ہنی سیکٹر لرز گیا ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے،

سرحدی علاقوں کے سکول بند لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے‘ فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج جو گزشتہ چند دنوں سے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ چھڑے ہوئے ہے سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں چاہی نہالہ ، ہمگاہ، کھوڑی ، بڑوھ ، کھمباہ ، کوٹلی گوجراں ، ہری پور، بندلی،گھوٹاں، اور پونا کے کچھ دیہات کو شدید ترین گولہ باری کا نشانہ بنایا گولہ باری سے چاہی میں محمد شریف جبکہ تندڑ میں محمد نثار نامی نوجوان زخمی ہو گیاجنہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں مال میویشی کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں ۔کھوئی رٹہ میں بھی بھارتی فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں حاجی یونس ‘ ریحانہ بی بی اور ثمینہ بیگم شامل ہیں۔ گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ پورا سما ہنی سیکٹر گولوں کی آوازوں سے گونجتا رہا دوران گولہ باری بھارتی جاسوسی طیارہ بھی مسلسل کنٹرول لائن پر محو پرواز رہا بھارتی فوج کی طرف سے داغے گئے درجنوں گولے مختلف علاقوں میں لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر پڑے جس سے مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے ادھر پاک فوج نے بھارتی فوج کی گولہ باری کا موثر جواب دیتے ہوئے زبردست جوابی کارروائی کی مختلف علاقوں میں بھارتی گولہ باری کا سلسلہ آخری اطلاعات تک جاری تھی۔

ادھرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی ، آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب دینے کوسراہا ۔

آرمی چیف کو مقامی کمانڈر نے ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بنو ں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ خاور کے گاؤں دھڑہ میں جاکر انکے والدین سے ملاقات کی ۔آرمی چیف نے مادر وطن کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے افسراور اسکے خاندان کی قربانی کو سراہا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…