چیچہ وطنی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے چیچہ وطنی میں دیگرمنصوبوں کےلئے فنڈزکااعلان کیاتوساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کااعلان کیاکہ ملک سے 2018تک لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیاجائے گالیک جوش خطابت میں وزیراعظم کی زبان پھسل گئی لوڈشیڈنگ کی بجائے بجلی ختم ہونے کا کہہ گئے۔
جمعرات کو چیچہ وطنی میں خطاب کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ہمارے کام مکمل ہو رہے ہیں دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے رواں سال بجلی بھی ختم ہو جائے گی تاہم فوراً درستگی کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔