جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’افغانستان حد سے گزر گیا‘‘ چمن واقعہ کا ملبہ پاک فوج پر ڈال دیا

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)چمن میں پاکستانی فورسز مردم شماری کے دوران افغان علاقے میں داخل ہوئیں جس کی وجہ سے افغان فورسز نے جواب دیا،پاک فوج کی قیادت کو پہلے سے آگاہ کر دیا تھا کہ ہم ایسی صورت میں افغان خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرینگے،یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے تنازعہ کے حل میں کردار ادا نہیں کیا۔

پاکستان میں تعینات افغان سفیرحضرت عمر زخیل وال کے فیس بک پر جاری آفیشل بیان میں دعویٰ، چمن واقعہ کا سارا ملبہ پاک فوج پر ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز مردم شماری کے دوران ڈریونڈ لائن کراس کر کے افغان علاقے سپین بولدک میں داخل ہو ئیں جس کی وجہ سے افغان فورسز نے فائرنگ کی اور بدقسمتی سے ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ بیان کے مطابق افغان سفیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی قیادت کو واقعے سے پہلے آگاہ کیا تھاکہ ہمارے دیہاتوں میں سروے کیا گیا تو اسے چیلنج کیا جائے گا ۔ عمر زخیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کرکے اس تصور کو چیلنج کیا ہے کہ چمن میں پاکستانی اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان بدقسمتی سے ہونے والی حالیہ جھڑپ میں ہماری طرف سے اکسایا گیا تھا یا پاکستان نے مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن افغانستان نے تعاون نہیں کیابلکہ پاکستانی فورسز نے اشتعال انگیزی کامظاہرہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…