پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

گردوں کے مکرہ دھندے میں ملوث ایک مریض کا گردہ نکال کر نواز شریف کی کس قریبی شخصیت کے بھائی کو لگا دیا گیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کے کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، گروہ کی خاتون ایجنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شریف میڈیکل سٹی کے کئی دیگر ملازم بھی مکروہ دھندے میں ملوث ہیں جبکہ ایک غیر ملکی سمیت 2 افراد آپریشن کے بعد دم بھی توڑ چکے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سٹی فورٹی ٹو کے مطابق انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ کی خاتون ایجنٹ شریف میڈیکل سٹی کی سابقہ ملازمہ نکلی۔

دوران تفتیش ملزمہ صفیہ نے انکشاف کیا کہ 3 سال قبل اس گروہ میں شامل ہوئی اور اس مکروہ دھندے کا آغاز شریف میڈیکل سٹی سے کیا۔ملزمہ نے انکشاف کیا کہ شریف میڈیکل سٹی کے کئی دیگر ملازم بھی مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔ملزمہ صفیہ کا مبینہ طور پر کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مریض کا گردہ نکلوا کر نواز شریف کے سیکرٹری کے بھائی جاوید کوبھی لگوایا۔ صفیہ کا کہنا تھا کہ میرے ذریعے ڈاکٹر فواد نے اب تک 12 افراد کے گردے نکالے جن میں سے ایک غیر ملکی سمیت 2 افراد کا دوران آپریشن انتقال بھی ہوا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان کا کہنا ہے کہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث یہ گروہ پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔ اس گھنائونے دھندے میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ جلد ہی پورا گروہ بے نقاب ہوجائے گا۔ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی اس گروہ کا شکار ہوا ہے تو وہ ایف آئی اے حکام سے رابطہ کریں تاکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…