جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان کے حملے،ایران کی دھمکیاں،مشیرخارجہ سرتاج عزیزکاحیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہم نے ایران سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے متعلق معلومات فراہم کرے ،چمن میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے ،ا فغانستان سے کہا ہے کہ گولی کے بجائے سفارتی زبان میں زبان کرے ، ، بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کے متعلق دفتر خارجہ بیان جاری کرچکا ہے ۔ وہ پیر کو کرغزستان کے سفارتخانے کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ کرغزستان کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ ہے ، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو موقع فراہم کررہا ہے ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی مفاد اور خوشحالی کیلئے کام کرسکتے ہیں ۔ کرغز سفیر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد دینے کے خواہشمند ہیں ، سی پیک کے ذریعے کرغزستان بھی فائدہ حاصل کرناچاہتا ہے ۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی شہری عظمیٰ کے متعلق دفتر خارجہ بیان دے چکا ہے ۔ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق عظمیٰ کو معلوم نہیں تھا کہ طاہر شادی شدہ ہے ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ ایران سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے متعلق معلومات فراہم کرے ، ایران کی طرف سے دہشت گردوں کے تعاقب کے بیان آتے رہتے ہیں ، چمن میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کے مطابق اگر ان کا نقصان کم ہوا تو اچھی بات ہے ، افغانستان سے کہا ہے کہ گولی کے بجائے سفارتی زبان میں بات کرے ۔  بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق عظمیٰ کو معلوم نہیں تھا کہ طاہر شادی شدہ ہے ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ ایران سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے متعلق معلومات فراہم کرے ، ایران کی طرف سے دہشت گردوں کے تعاقب کے بیان آتے رہتے ہیں ، چمن میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کے مطابق اگر ان کا نقصان کم ہوا تو اچھی بات ہے ، افغانستان سے کہا ہے کہ گولی کے بجائے سفارتی زبان میں بات کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…