منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’ایسا نہیں کروگے تو پھر تیار رہو‘‘ افغانستان کے حملے کے بعد ایران کی بھی پاکستان کو فوجی کارروائی کی دھمکی

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایران مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں، ایرانی آرمی سربراہ کی پاکستان کو دھمکی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی آرمی سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی افواج پاکستان میں موجود ایران مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کر سکتی ہیں اور ان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

سرحدی گارڈز کی ہلاکت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے میجر جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کا تسلسل ناقابل قبول ہے ، ہمیں امید ہے کہ پاکستانی حکام سرحد پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں گے اور ایرانی سرحدی گارڈز کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی پناہ گاہوں کو ختم کرینگے۔ محمد باقری نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کے حملے جاری رہے تو ہم یہ حق رکھتے ہیں کہ ایران مخالف ایسے عناصر اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف جہاں چاہیں کارروائی کریں۔واضح رہے کہ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ ہفتے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف سے پاک ایران سرحد پر سکیورٹی بڑھانے اور بارڈر مینجمنٹ کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے درخواست کی تھی جس پر وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف کو یقین دلایا تھا کہ پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پاک ایران سرحد پر مزید دستے تعینات کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2014میں ایران نے پاکستان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے 5مغوی سرحدی گارڈز جن کو جیش العدل نامی تنظیم نے اـغوا کر لیا تھا کی بازیابی کیلئے فوجی دستے پاکستان میں اتار سکتا ہےجس پر پاکستان نے ایران کی اس وارننگ کے جواب میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی دستوں کی پاکستان میں غیر قانونی آمد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی جسے پاکستان خوش آمدید نہیں کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…