اسلام آباد،طورخم (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے پاکستان کے خلاف غیراعلانیہ جنگ چھیڑدی اورافغان فوج نے طو ر خم بارڈرپربلااشتعال فائرنگ کی جس کاپاک فوج نے بھی بھرپورجواب دیاجس سے افغان فوج کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔
افغانستان کی طرف سے اس غیراعلانیہ جنگ کے پیش نظرطورخم بارڈرپرباب دوستی کوبھی بندکردیاگیاہے ۔افغان فوج کی فائرنگ سے چمن بارڈرپرمتعدد بچے اورشہری زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی بڑے جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔