جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف سے ذاتی دشمنی نہیں نہ ہی وزیراعظم بننے کا شوق ہے،میں دراصل کیا چاہتاہوں؟ عمران خان نے دل کی بات کہہ دی

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

نوشہرہ(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف میرے خواب کی تعبیر میں رکاوٹ ہیں،میری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے،وزیراعظم بننا ہوتا تو 21 سال سے جدوجہد نہ کرتا،کیا میری اس ساری جدوجہد کا مقصد وزیراعظم بننا ہے ؟،کرپشن ایک کینسر ہے جس نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے،جو ملک مقروض ہوتا ہے اس کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی ، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 40 ارب روپے کے ٹیکس لگاؤ،

وہ جمعہ کو یہاں نوشہرہ میں جلسے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کینسر اسپتال بنانے کا خواب دیکھا اور 9سال میں اسپتال بن گیا، ہر کوئی کہتاتھا پاکستان میں کینسر کااسپتال نہیں بن سکتا،میرا خواب تھا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بنے۔عمران خان نے کہا کہ ایک ہزار ارب روپے ملک سے چوری کرکے باہر بھیجے جاتے ہیں ،بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید قرضے لیے جاتے ہیں ، جب ایک ملک سے پیسا چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو قرضہ لینا پڑتا ہے ، ہمارا مقصد ہے کہ کوئی پاکستانی باہر جائے تو دنیا اس کی عزت کرے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک نوازشریف کی طرح کے حکمران ہیں ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی ، میرا خواب ہے کہ پاکستان میں ایسا دن آئے کہ زکوۃ لینے والا کوئی نہ ملے، کتنے وزیراعظم ملک میں آئے اور گئے۔انہوں نے کہا کہ چین نے 25 سال میں 50 کروڑ لوگوں کی غربت دور کی ، پاکستان چین جیسا تب بنے گا جب ملک سے کرپشن ختم کی جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ ٹیم کو ورلڈ چیمپین بنانے میں مجھے 10 سال لگے،آل راؤنڈر بننے میں 9سال لگے ، 9سال کی عمر میں فیصلہ کیاتھا کہ پاکستان کیلیے کرکٹ کھیلوں گا۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف میرے خواب کی تعبیر میں رکاوٹ ہیں،میری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے،وزیراعظم بننا ہوتا تو 21 سال سے جدوجہد نہ کرتا،کیا میری اس ساری جدوجہد کا مقصد وزیراعظم بننا ہے ؟۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک کینسر ہے جس نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے،جو ملک مقروض ہوتا ہے اس کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی ، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 40 ارب روپے کے ٹیکس لگاؤ،جب ٹیکس لگے گا مہنگائی بڑھے گی ،جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو غربت بھی بڑھتی ہے ، چاہتا ہوں دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہو۔انہوں نے کہا کہ پرچی لکھ کر امریکی صدر سے بات کی جاتی ہے ، پرویز خٹک نے چار سال میں 20کروڑ کے بھی اشتہار نہیں دیے جبکہ نوازشریف اور شہباز شریف نے 32ارب اشتہاری مہم پر خرچ کر دیے ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی خیبرپختونخوا جیسے پولیس کے نظام کامطالبہ کردیا ہے ،نوازشریف نے 90کی دہائی میں 6ارب کے پلاٹس سیاستدانوں میں تقسیم کئے ،شہباز شریف ہرجانہ وہ کرتا ہے جسکی ساکھ ہوتی ہے ،شریف برادران نے کس کس کو رشوت نہیں دی ،انہوں نے چھانگا مانگا اور بھوربن میں بھی سیاستدانوں کے ضمیر خریدے ۔

انہوں نے کہا کہ صادق اور امین لیڈر کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہوتی ہے ،لیہ کے جلسے میں نوازشریف نے جھوٹ بولا ہے ،میں نہیں کہوں گا کہ جلسہ کیا ہے اور جلسی کیا ہے ،یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا ،ہمارا اخلاقی معیار بہت بلند ہونا چاہیے تھا ،نوازشریف کی موجودگی میں ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ،ہمارے وزیراعظم اسمبلی میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں اب اسی وزیراعظم کے نیچے جے آئی ٹی بننے جا رہی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ پانچوں ججز نے نوازشریف کو جھوٹا قراردیا ،میں نے یہ کہا تھا کہ دو ججوں نے نوازشریف کو نااہل کردیا ہے جبکہ باقی تینوں ججز نے بھی نوازشریف کی جانب سے جمع کردہ دستاویزات اور قطری خط کو نہیں مانا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…