اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پاک فوج اور ایف سی کے 2جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کے فوری اور موثر جواب نے کسی اور کے اشارے پر افغان فورسز کی جانب سے کی گئی کاروائی کو بھاری نقصان سے
غیر موثر بنا دیا، افغانستان حکومت کی سیکیورٹی ایجنسیز سے اپنا ملک سنبھلتا نہیں مگر پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے ایک انتہائی غلط روایت قائم کی،پاک فوج اور ایف سی کے مثبت اور دلیرانہ ردعمل سے آئندہ سرحد کے اس پار سے ایسی روش کی حوصلہ شکنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، آئی جی ایف سی بلوچستان نے وزیر داخلہ کو چمن واقعے پر بریفنگ دی ، چوہدری نثارنے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے مثبت اور دلیرانہ ردعمل سے آئندہ سرحد کے اس پار سے ایسی روش کی حوصلہ شکنی ہوگی ،واقعہ مردم شماری میں مصروف ہماری سیکیورٹی فورسز پر بلا جواز گولہ باری سے شروع ہوا۔
انہوں نے پاک فوج اور ایف سی کے 2جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کے فوری اور موثر جواب نے کسی اور کے اشارے پر افغان فورسز کی جانب سے کی گئی کاروائی کو بھاری نقصان سے غیر موثر بنا دیا، افغانستان حکومت کی سیکیورٹی ایجنسیز سے اپنا ملک سنبھلتا نہیں مگر پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے ایک انتہائی غلط روایت قائم کی



















































