جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے بڑا اعتراف کرلیا،وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے لو ڈشیڈنگ کے حالیہ دورانیے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘ متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی جانب سے بروقت منصوبہ بندی نہیں کی گئی ‘

بروقت منصوبہ بندی ن ہکرنے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے‘ بجلی کی رسد کی صورتحال کی ہر گھنٹے نگرانی کی جائے ‘ فرنس آئل پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنے کا متوازن لائحہ عمل بنایا جائے ‘ فرنس آئل پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے ۔ وہ جمعہ کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا رواں ماہ میں مسلسل چوتھا اجلاس تھا۔ اجلاس میں سیکرٹری پانی و بجلی نے پیداوار اور ترسیل سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ نیپرا کی جانب سے اپ فرنٹ ٹیرف سے متعلق امور سے آگاہ جکیا گیا۔ وزیر اعظم کو موسم گرما میں لوڈ مینجمنٹ پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار میں رواں ماہ 866 میگا واٹ کی کمی دور ہو گئی ہے۔ مئی 2017ء تک 400 میگا واٹ مزید بجلی نظام میں شامل ہو گی۔ وزیر خزانہ نے سولر پاور پروجیکٹس کے لئے عالمی بنک کے ساتھ بات چیت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ کے حالیہ دورانئیے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی جانب سے بروقت منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ بروقت منصوبہ بندی نہ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کی رسد کی صورتحال کی ہر گھنٹے نگرانی کی جائے۔ بجلی کی طلب و رسد سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ دی جائے۔ وزیر اعظم نے غیر فعال آئی پی پیز سے متعلق امور نمٹانے کیلئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کرتے ہوئے آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ 2 دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ فرنس آئیل پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنے کا متوازن لائحہ عمل بنایا جائے۔ فرنس آئیل پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے۔ پلانٹس فیول کی منتقلی سے متعلق رپورٹ کمیٹی کو اگلے اجلاس میں پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقدام بجلی کے نرخوں میں مزید کمی میں مددگار ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…