بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی،آصف علی زرداری نے شریف برادران پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالاکنڈ ایجنسی (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کے دلوں کی دھڑکنوں پر کام کیا ہے،ہم نے پختونوں کی شناخت دی،جاتی امرا والے ایوانوں میں بیٹھے ہیں،انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں،یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں،یہاں پختونوں کو حق ہے کہ شناختی کارڈ لیں،آپ کا این ایف سی کھایا جارہا ہے،بیٹھے ہوئے شوباز شریف آپ کا کھانا کھا رہے ہیں،ہم ان سے واپس لیں گے،

آصف علی زرداری نے کہا  کہ سی پیک میں نے آپ کیلئے اور بلوچستان کیلئے بنوایا تھا،ان کوسی پیک کی سمجھ ہی نہیں ہے،یہ لٹیرے جولوٹ کر گئے ہیں میں ان کے پیٹ سے نکالوں گا،یہ سارا مال عوام کو ملے گا،نوازشریف ضیاء الحق کے شاگرد ہیں ان کی سیاست لے کر آگے چلیں ہیں،فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنائیں گے،آنے والی حکومت میں بی بی کارڈ کو ڈبل کریں گے،ججوں نے کہہ دیا ہے کہ گو نواز گو،بچے بچے کی زبان پر نعرہ ہے گو نواز گو کتنے بچوں کو جیلوں میں ڈالو گے،جعلی خان کو بھی کہتا ہوں گو عمران گو جعلی خان گو۔منگل کو مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے سخاکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زردری نے کہا کہ ہم نے پختونوں کو شناخت دی،گڑی خدا بخش میں عوام کی خدمت کی قسم اٹھائی ہوئی ہے،مجھے پتہ تھا آپ کے دل کی دھڑکنیں کیا چاہتی ہیں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کے دلوں کی دھڑکنوں پر کام کیا ہے،ہمیں پتہ تھا پختون اپنی شناخت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدین میں کہا تمام صوبے اسلام آباد سے نیا چارٹر چاہتے ہیں،ہم اپنے پارٹی پرچم میں شہیدوں کو دفن کرتے ہیں،ہمیشہ ان کی یاد مناتے ہیں،ابھی آپ کا این ایف سی ایوارڈ کھایا جارہا ہے،بیٹھے ہوئے شوباز شریف آپ کا کھانا کھا رہے ہیں،ہم ان سے آپ کا حصہ واپس لیں گے،سی پیک خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے بنوایا تھا،ان کو سی پیک کی سمجھ ہی نہیں ہے

انہوں ںےکہاکہ یہ لٹیرے جو لوٹ کر لے گئے ہیں میں ان کے پیٹ سے نکالوں گا،یہ سارا مال عوام کو ملے گا،نوازشریف ضیاء الحق کے شاگرد ہیں،ان کی سیاست لے کر آگے چلے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ مالاکنڈ اور سوات میں آپ کی مدد سے پاکستان کا جھنڈا لگایا،مشعال کی کالج میں شہادت کی جاتی ہے اور یہ وہی فلسفہ ہے میاں جس پر آپ نے اپنی سیاست چمکائی،میاں صاحب آپ ضیاء الحق کے فلسفے کو لے کر چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت میں بی بی کارڈ کو ڈبل کریں گے،جب ان علاقوں میں جنگگ چھڑی تو ہم نے یہاں کے شہریوں کو سنبھالا،فاٹا کیلئے بی بی نے ہمیشہ آواز اٹھائی،فاٹا کو کے پی کے کا حصہ بنائیں گے،عوام کے ساتھ کوئی مذاق نہیں چلے گا،خود فاٹا جاؤں گا اورانہیں بتاؤں گاکہ اپنے حقوق ان سے لو

انہوں نے کہاکہ عطاء آباد کا راستہ نہ بناتے تو سی پیک کیسے بنتا؟،سیاست کی جارہی ہے کہ فاٹا گورنر چلائے گا،ان کی خارجہ پالیسی سے ملک سے باہر پاکستانیوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں،جاتی امرا والے ایوانوں میں بیٹھے ہیں،انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں،پختون کھڑے ہوجائیں ان سے اپنا حق لیں،ججوں نے کہہ دیا ہے کہ گونواز گو۔آصف زرداری نے کہا کہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے،یہاں پختونوں کو حق ہے کہ شناختی کارڈ لیں،بچے بچے کی زبان پر نعرہ ہے گو نواز گو کتنے بچوں کو جیلوں میں ڈالو گے؟۔آصف زرداری نے کہا کہ جعلی خان کو بھی کہتا ہوں گو عمران گو،گو جعلی خان گو

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…