جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

مشال خان کا قتل،عمران خان نے بڑے اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 17  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کہا تھا کہ ہم 2013جیسے انتخابات نہیں ہونے دیں گے ، ان سے کہا الیکشن میں نہیں بلکہ صاف شفاف الیکشن میں اصلی جمہوریت ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ہم شفاف الیکشن میں آپ کی بھرپور مدد کریں گے ، آرمی چیف سے ایک گھنٹے کی ملاقات ہوئی تھی اور ملاقات کی درخواست میں نے کی تھی ،

ان سے جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی اتحاد میں تعیناتی پر بھی گفتگو ہوئی ، فاٹا کے انضمام اور پاک افغان بارڈر کی بندش کے معاملے پر بھی آرمی چیف سے بات چیت ہوئی، مردان میں مذہب کے نام پر قتل کے واقعہ کے بعد لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے ،مشال خان کے قتل کی تہہ تک جائیں گے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزائیں ملیں گی ، مشال کی تعزیت کیلئے خود جاؤں گا ، اس کا کوئی قصور نہ تھا۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا، افغان سفیرسے ملاقات کے بعد آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست کی تھی جو انہوں نے قبول کر لی،ان سے ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی ، میں نے آرمی چیف سے انتخابات سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ ہم 2013جیسے انتخابات نہیں ہونے دیں گے ، ان سے کہا الیکشن میں نہیں بلکہ صاف شفاف الیکشن میں اصلی جمہوریت ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ہم شفاف الیکشن میں آپ کی بھرپور مدد کریں گے ۔عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی اتحاد میں تعیناتی پر بھی گفتگو ہوئی امید ہے کہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ایران اور سعودی عرب دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے ، فاٹا کے انضمام اور پاک افغان بارڈر کی بندش کے معاملے پر

بھی آرمی چیف سے بات چیت ہوئی،افغان سرحد بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوتا ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور بحیثیت ادارہ چاہیں گے کہ شفاف انتخابات ہوں اور جمہوریت آگے بڑھے۔ عمران خان نے کہا کہ مشال خان قتل کی تہہ تک جائیں گے اورکیس میں ملوث ملزمان کوسزائیں ملیں گی،اس واقعہ پر لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی میرا جعلی بلاگ بنادے اورتوہین کردے اورمجھے ماردے اس میں انصاف کے تقاضے کہیں پورے نہیں ہوں گے ،جس پرالزام لگتا ہے اس کو صفائی کا موقع دیا جانا چاہیے، میں مشال خان کے واقعے کو پورا سمجھنا چاہ رہا تھا اور قتل کی پوری معلومات جاننا چاہ رہا تھا ، آئی جی خیبرپختونخوا سے بات ہوئی ہے، کئی باتیں سامنے آئی ہیں، مشال خان کا کوئی قصور نہیں تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مردان واقعے کے بعد پورے ملک میں ایک اتفاق رائے پیدا ہوگیا، اے پی ایس واقعے کے بعد پوری قوم اکٹھی ہوگئی تھی اورنیشنل ایکشن پلان بن گیا تھا،مشال خان کے خاندان سے تعزیت کرنے(آج) جاؤں گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…